|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2020

چمن: لغڑی اتحاد اور ال پارٹیز نے آخر کار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر ایم پی اے اصغر خان اچکزئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ امپورٹ ایکپسورٹ اور نیٹو سپلائی کیلئے پاک افغان بارڈر باب دوستی کو کھول دیا پاک افغان بارڈر کو دو ماہ سے کرونا کے پیش نظر بند کیا تھا جسے آج دس دن صرف افغان ٹرانٹ ٹریڈ امپورٹ ایکسپورٹ کیلے عید تک کھول دیا ہے۔

پاک افغان بارڈر گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصہ سے کرونا کے پیش نظر بند کیا گیا تھا جس کے باعث چمن شہر کے ایک لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہو کر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہے پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف آل پارٹیز اور لغڑی اتحاد نے پاک افغان بارڈر شاہراہ کو بند کیے ہوئے احتجاجی دھرنے کو 50 دن ہوگئے ہیں آل پارٹیز اور لغڑی اتحاد کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مگر حکومت نے انکی نہ سنی جبکہ آج لغڑی اتحاد اور آل پارٹیز کمیٹی ممبران کی جانب سے اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی جس کے دن رات محنت سے پاک افغان بارڈر کو دھرنے کے باعث پھنسے ہوئے مال بردار ٹرکوں اور کینٹینرز کو انسانی ہمدردی کے بنا پر پاک افغان بارڈر کو کھول دیا گیا پاک افغان بارڈر شاہراہ پر دھرنے کے شرکاء نے رکاوٹیں کھڑی کرکے دو-طرفہ ٹریڈ کو معطل کر رکھا تھا جبکہ پاک افغان بارڈر کو صرف عید تک دس دن کیلئے کھولا گیا ہے اسی حوالے سے دھرنے کے شرکاء نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کے کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے پاک افغان بارڈر شاہراہ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

گا جبکہ پاک افغان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کے علاوہ پیدل آمد رفت کے افراد کے لیے ہفتے میں دو تین دن مختص کیے گئے ہیں مظلوم اولسی تحریک کے جنرل سیکرٹری اور انجمن تاجران کے ضلعی صدر محمد صادق اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھرنا کمیٹی نے کسی سے بھی پاک افغان بارڈر کے کھولنے کے حوالے سے مزارات نہیں کیے ہے دھرنا کمیٹی نے پاک افغان شاہراہ کو صرف انسانی ہمدردی کیلئے پاک افغان بارڈر کو عید کیلئے ان افراد کیلئے کھولا گیا ہے جو دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں تاکہ وہ افراد عید الضحٰی کو اپنے گھر پر منا سکیں۔