|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2020

تربت: دشت میں نصف سال سے زیادہ عرصے سے بجلی بند، کیسکو کی مسلسل ہٹ دھرمی کے سبب اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تحصیل دشت میں گزشتہ نو مہینوں سے کیسکو نے بجلی کی تاریں کاٹ دی ہیں جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا اور معمولات زندگی سخت متاثر ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق ایس ای کیسکو کی جانب سے بلا وجہ گزشتہ نو مہینوں سے بجلی کاٹ کر لوگوں کو مسائل اور مشکلات کا شکار بنادیا گیا ہے۔

مگر اس معاملے میں سیاسی جماعتیں مکمل خاموش اور اراکین اسمبلی جو عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کرتی ہیں چھپ ہیں ایس ای کیسکو کو اس بارے میں کوئی پوچھنے والا نہیں اس وجہ سے وہ اپنی مرضی کا مالک بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اراکین اسمبلی اور سیاسی جماعتوں نے کیسکو کی بادشاہت کے خلاف عوام کی حمایت کا اعلان کر کے بجلی کی بحالی کے لیئے قدم نا اٹھایا تو پورا علاقہ ایسے عناصر کو مسترد کر کے ان کے خلاف مہم چلائے گی جو اپنی مفادات تک محدود صرف الیکشن کے وقت عوام کے سامنے آکر ترم خان بنتے بڑے بڑے دعوے اور وعدے وعید کرتے ہیں۔