|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2020

وزیر اعلیٰ سندھ کے دفتر سے جاری بیان میں صوبے میں کورونا وائرس کے 270 نئے کیسز اور 3 اموات کی تصدیق کی گئی۔

یہ اپریل کے بعد پہلی بار ہے جب سندھ میں وبا کے ایک روز میں 300 سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ صوبے میں آخری بار مئی میں ایک روز میں 10 سے کم اموات ہوئی تھیں۔

اس اضافے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 309 جبکہ اموات 2 ہزار 223 ہوگئی ہیں۔