|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2020

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے جس سے 40 سے 50 ہزار کے بکرے کی کھال 100 سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ موٹے بھاری بھرکم بیل کی کھال ساڑھے 600  سے 700 روپے پر آگئی ہے۔ 

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید وفروخت کے لیے لگی عارضی منڈیوں میں اس وقت کھالیں فروخت کرنے والے انتہائی پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ کھالوں کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں۔

فروخت کنندہ کہتے ہیں کہ ہر سال جانوروں کی قیمتیں زیادہ اور کھالوں کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سے ریٹ کم ہیں، گائے کی کھال پچھلے سال 2 ہزار کی بھی بک جاتی تھی لیکن اس سال 1500 کی بک رہی ہے  جب کہ بکرے کی پچھلے سال 200 سوا دو سو کی بک جاتی تھی ابھی 100 روپے کی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہونے کے حوالے سے کھالوں کےتاجروں کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیے بغیر کھالوں کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو روکنا ممکن نہیں ہے۔