کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نقشے میں کشمیر کو شامل کر کے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں لفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہا ہے، بھارتی مظالم دنیا بھر میں آشکار ہوچکے ہیں،بلوچستان کی سرزمین کے لوگ، قبائلی و سیاسی عمائدین کشمیری اکابرین، شہداء کے لواحقین، کے ساتھ کھڑے ہیں
کشمیر ہر صورت میں پاکستان بنے گا اور ہمارے لبیک کے ترانے چلتے رہیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم استحصال کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، قبل ازیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی تک ریلی بھی نکالی گئی
جس میں سیاسی و قبائلی عمائدین،اراکین اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی تھے جبکہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کشمیر کے ترانے بھی بجائے گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں۔انہوں نے کہاکہ جلسے،ریلیوں کی تعداد نہیں ان میں موجود افراد کا جذبہ دیکھنا چاہیے اس اظہار یکجہتی سے جبر کا شکار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں
بلوچستان کے لوگوں نے غربت، پسماندگی، میڈیا کی توجہ نہ ہونے کے باوجود بھی جس انداز میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اس سے کشمیروں کے حوصلے کئی گنا بلند ہونگے صوبے کی عوام نے دنیا بھر میں احتجا ج اور کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے ثابت کیا ہے کہ ہم کشمیرکی آزادی میں سرفہرست ہونگے اور حالات چاہے کیسے بھی ہوں ہم کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ کریں گے
انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ کئی سالوں بلخصوص ایک سال کے دوران جو کچھ ہے کہ وہ جبر، قتل،نسل کشی کی انتہا ہے گزشتہ ڈیرھ سال میں پاکستان کی عوام نے ملک کے اندر اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ ملکر احتجاج کیا اور نیا کو یہ باور کروایا کہ پاکستانی ہر صورت کشمیرکے ساتھ کھڑے ہیں آج دنیا بھر میں بھارت کا وہ چہرہ عیاں ہوگیا ہے
جس پر اس نے 70سالوں سے پردہ ڈالا ہوا تھا اس چہرے کو بے نقاب کرنے میں پاکستانی اور کشمیری عوام نے بھر پور کردار ادا کیا ہے آج دنیا کے تمام بڑے نشریاتی ادارے، عالمی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے چھپے ہوئے اصل چہرے کی بات کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لفاظی کی بجائے کشمیر کے حوالے سے عملی اقدامات کئے ہیں
جسے کشمیریوں میں اعتماد پیدا ہو ا ہے کہ پاکستان انکے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اپنا نیا نقشہ جاری کرنا بہت بڑا اقدام ہے جس سے ظاہر ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی مخلوط حکومتیں عملی طور پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کر رہی ہیں آج کشمیر کے ہر فرد میں پاکستان کا یہ اقدام دیکھ کر ایک نیا ولولہ پیدا ہوا ہے
کہ وہ اپنا مشن جاری رکھیں اور آزادی کی جدوجہد کو مزید تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز سے کبھی بھی ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹا جس کے ہر لحاظ سے بہتر تنائج سامنے آئیں گے،بلوچستان کی سرزمین کے لوگ، قبائلی و سیاسی عمائدین کشمیری اکابرین، شہداء کے لواحقین، کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر ہر صورت میں پاکستان بنے گا اور ہمارے لبیک کے ترانے چلتے رہیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ، ارکان قادر علی نائل، اسمبلی مبین خلجی،بشریٰ رند، وزیراعلیٰ کے کورآرڈنیٹر بلال کاکڑ، بی اے پی کے رہنماء ملک خدابخش لانگو سمیت دیگر نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اسکی خود مختاری، معیشت، نظام زندگی کو مکمل طور پر مفلو ج کردیا ہے
ایک سال سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ہے اور ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا جس دن افواج پاکستان اور عوام سرینگر کی طرف روانہ ہوئیں تو انہیں روکنا ناممکن ہوگا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں جاری مظالم کو فور ی طور پر بند کرتے ہوئے خطے میں توازن کو برقرار رکھنے کے لئے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان موثر سفارتکاری کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ عالمی فورمز اور ممالک میں مزید موثر انداز میں اجاگر کرے