گوادر: نیشنل پارٹی گوادر کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں ضلعی سیکٹر یٹ گوادر میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ عید ملن پارٹی سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادر بخش، نیشنل پارٹی کے مر کز ی کمیٹی کے ممبر حمید انجینئر، تحصیل صدر ناگمان، سینئر رہنماء محمد حیاتان، بی ایس او (پجار) گوادر زون کے آرگنائزر خدا داد اور تحصیل نائب صدر حفیظ جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں جان بوجھکر غیر سیا سی پن کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی واضح مثال بلوچستان بھر میں غیر سیاسی لوگوں کو پزیرآئی ہے اور ان کو زبر دستی عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔
جوایک خطر ناک رجحا ن ہے جس کا مقابلہ یہاں کے سیاسی، فکری اور شعوری طور پر لیس سیاسی کارکن ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج حکومت کو قائم ہوئے دو سال کا عرصہ مکمل ہوا ہے لیکن ہرطرف مایو سی کا عالم ہے لوگوں کے جان و مال غیر محفوظ ہوچکے ہیں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھکر عوام نیشنل پارٹی کے دور کو یاد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر مدت میں اقتدار سنبھال کر یہ ثابت کیا کہ عوامی خدمت کیسے کی جا سکتی ہے تعلیم اور دیگر شعبوں میں مثالی اقدامات نے گہر ے نقوش چھوڑے ہیں نیشنل پارٹی نے انفرادی سوچ کی بجائے اجتماعی سوچ کو پروان چڑ ھا یا اور کئی ایسے اقدامات کئے جن کا ثمر آنے والی نسلوں کو فاعدہ پہنچا ئینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ساحل و سائل کی نگہبان سیاسی اور پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے۔
جس کا وژن عوام کی دیر پاء خوشحالی ہے جبکہ ابن الوقت قوتیں اپنا پاؤں اور اپنا چادر پر اکتفاء کئے ہوئے ہیں جن کا مطمع نظر زر پرستی پر مرکوز ہے ایسی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نیشنل پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا نیشنل پارٹی نے ضلعی گوادر میں کئی عوامی منصوبے مکمل کئے سوڈ ڈیم سے گوادر شہر کو پانی کی فراہمی، شمبے سماعیل اور کالونی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی اور گوادر ایئر پورٹ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ نیشنل پارٹی کی پا لیسی کا حصہ تھے۔
جبکہ اس کے بر عکس جو قوتیں طویل عرصہ تک یہاں پر بر سراقتدار ہیں ان کے کھاتے میں کوئی بھی عوامی فلاح و بہبود کا منصو بہ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو مضبوط بنانے کے لئے سیاسی سرگرمیوں کا فروغ نا گز یر ہے نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) کو سیاسی طور پر مضبوط بنانے کے لئے تنظیم کاری کو مہمیز دینے ہوگی موجودہ دور غیر معمولی تبد یلیوں کا دور ہے۔
گوادر بندرگاہ اور سی پیک کے منصوبے سے گوادر کی مقامی آبادی اور پورا بلوچستان کیسے فاعدہ حاصل کرے اس کے لئے ہمیں حالات کا بھر پور ادراک رکھنا ہوگا محض وقتی فاعدے اور چند مراعات کے حصول کی خواہش سے ہمیں بالاتر ہو کر سوچھنا ہوگا گوادر بندرگاہ کی ملکیت بلوچستان اور یہاں کے عوام کی ہے اگر یہ منصوبے بلوچ عوام کو فاعدہ نہیں پہنچا سکتے تو ان کا ہونا یا نہ ہونا ایک معنی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے پروگرام اور نظر یاتی اساس کی تشہیر کے لئے ہمیں متحر ک رہنا ہوگا نیشنل پارٹی عوام کی آخری امید ہے بالخصوص ضلع گوادر کے سیاسی منظرنامہ میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم روایتی اور غیر سیاسی لوگوں کا راستہ روک سکیں۔