خاران: صوبائی سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے جمعہ کے روز خاران کا دورہ کیا سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی کے ہمراہ تحصیل سرخاران کا معائنہ کیا۔تحصیل سرخاران میں چیف جسٹس آف فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی اور ایڈوکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی نے علاقائی معتبرین کے ساتھ خوش آمدید کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے جودائے قلات میں 50 ایکڑ پر مشتمل زرعی فارم کا افتتاح کیا۔
علاقائی زمینداروں کی طرف سیذرعی فارم کے لیے پچاس ایکڑ اراضی فری آف کاسٹ دینے پر سیکرٹری زراعت نے چیف جسٹس آف فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی اور زمین مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد زرعی فارم کو فنکشنل کریں گیجس کے دوررس نتائج حاصل ہوں گے۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت کی ترقی اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات کررہے ہیں۔
جس سے زراعت سے وابستہ لوگوں کو بہت سی سہولیات میسر ہوں گی۔سیکرٹری زراعت نے زمینداروں کو تاکید کی کہ وہ اپنے اراضیات کا رجسٹریشن ضلعی زراعت آفس میں کرکے حکومتی سبسڈی سے استفادہ حاصل کریں۔زرعی فارم جودائے قلات کے وزٹ کے بعد سائٹ برائے فروٹ و سبزیات مارکیٹ کمیٹی محکمہ زراعت کا وزٹ کیا گیا جہاں پر انہیں زرعی مارکیٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت قمبر دشتی اور ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی نے کہا کہ زرعی فارم اور مارکیٹ کے قیام سے خاران میں زرعی انقلاب آئے گا۔
جس سے اہلیان خاران ہر ممکن حد تک مستفید ہوں گے۔زرعی مارکیٹ میں بینک، پٹرول پمپ، ریستوران سمیت 650 دکانوں کا قیام خاران میں زراعت سے وابستہ لوگوں کے لیے اہم اقدام ہے۔دریں اثنا سیکرٹری زراعت نے ڈپٹی کمشنر آفس میں زراعت کے آفیسران اور زمینداروں کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر بادل دشتی اور محکمہ زراعت کے آفیسران سمیت ذمیندار بھی موجود تھے۔
ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیرآحمد حلیمی نے خاران میں ٹڈی دل حملے کے دوران زراعت کی کارکردگی اور فصلات کے نقصانات سمیت زراعت کے مسائل کے متعلق تفصیلی بریفننگ دیا۔