کوئٹہ:جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے سلسلے میں قونصل جنرل خالد مجیدکی زیر صدارت آن لائن پاکستان انویسٹمنٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا
جس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون ،وفاق ،پنجاب اور سندھ کے بورڈآف انویسٹمنٹ کے حکام سمیت اورسیز سرمایہ کاروں اوربزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی
سیمینار میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف شعبوں کو اجاگر کیا گیا ، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مواقع کی سرزمین ہے
، یہاں سعودی کمپنیوں کی جانب سے ماضی میںبھی کامیاب سرمایہ کاری کی جا چکی ہےخصوصاً توانائی اور تیل و گیس کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سعودی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے اسکے علاوہ لائیو اسٹاک، زراعت اورسیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں سعودی سمیت دنیا بھر کی کمپنیاں یہاں منافع بخش سرمایہ کاری کر سکتی ہیں
،اسکے علاوہ گوادر فر ی ٹریڈ زون اور حب اور بوستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں بھی سرمایہ کاروں کیلئے بے شمارمراعات اور سہولیات دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کوہر ممکن تعاون اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ، اس موقع پر اوورسیز سرمایہ کاروں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔