|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2020

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈرکھالہ کے ایریا میں ٹرالر اور کار میں تصادم،دو افراد جان بحق ایک شدید زخمی ہو گیا ریسکیو زرائع کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈرکھالہ تحصیل وڈھ کے حدود میں ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کمال خان،عباس خان اور ظفر خان شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی عباس خان اور کمال خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیاجبکہ شدید زخمی ظفر خان کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید اعلاج کے لئے کراچی ریفر کر دیا گیا۔

اوتھل کے قریب سوزوکی الٹ گئی،ایک بچی اور خاتون سمیت دوافراد جاں بحق،14افراد شدید زخمی،زخمیوں میں سے دوکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،تفصیلات کے مطابق ٹنڈواللہ یارسے بیلہ آنے والی ایک سوزوکی منگل کی شام اوتھل کے قریب دبئی مسجد کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔

جسکے نتیجے میں سوزوکی میں سوار ایک چار سالہ بچی پوجا اور خاتون لہرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر14افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں لکھو،پپو،جمنا،کرن،درمی،ننو،سیتا،دلیپ،ببلو،چپا،متھن،کرن،کیلما،آرتی شدید زخمی ہوگئے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سندھ سے بتایا جاتاہے اور وہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے جبکہ ہندو(بھیل)مذہب سے ایک تعلق تھا جو سندھ سے بلوچستان کے علاقے بیلہ جارہے تھے کہ دبئی مسجدکے قریب حادثہ پیش آگیا۔