|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2020

ڈیرہ بگٹی:سوئی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سڑک پر آگ جلاکر بگٹی کالونی روڈ بند کردیا شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان حال عوام کا کہنا تھا کہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بارہ سے چودہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جاتی ہے
گرمی کی شدت کی وجہ سے واپڈا والوں نے ہمارا جینا دو بھر کر دیا اگر کسی علاقے میں بجلی فراہم کی بھی جاتی ہے تو وہاں وولٹیج کو ڈم کیا جاتا ہے جس کی وجہ علاقے میں پینے کی پانی کا بھی بحران پیدا ہوچکا ہے مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں مقررہ اوقات کار پر عملدرآمد نہیں ہورہا
اس موقع پر مظاہرین اور موقع پر موجود پولیس آفیسران کے درمیان مذاکرات جاری رہے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاجی مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا