کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈنیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی باعث تشویش ہے، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بچوں کیلئے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ اب بھی موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے25اضلاع میں پانچ روزہ اس مہم کے دوران 5سال تک کے تقریباً21لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے لیے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں 8ہزار242کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 7ہزار443موبائل ٹیمیں 742فکسڈسائٹ شامل ہیں اس وقت دنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو وائرس موجود ہے۔
امسال بلوچستان سے 16پولیو کے کیسز رپورٹ ہوہے ہیں بلوچستان میں پولیو کاوائرس موجود ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ کوئٹہ، پشین اور بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ میں بچوں کے لیے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ اب بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صوبے کے صوبے 25اضلاع بارکھان، بولان،ڈیرہ بگٹی،دکی،ہرنائی،کوئٹہ،پشین،قلعہ عبداللہ،جعفرآباد،جھل مگسی،قلات،خضدار،کوہلو،قلعہ سیف اللہ،لسبیلہ،لورلائی،مستونگ،موسی خیل، نصیرآباد، شیرانی، سبی، صحبت پور،سوراب، ژوب اور زیارت میں انسداد پولیو مہم شروع کیا گیا ہے جو 5دن تک جاری رہے گا۔