مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے زیراہتمام بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب امان اللہ زہری و شہدا زہری کے پہلی برسی کے موقع پر سراوان پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا۔
تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میرعبداللہ جان مینگل سنٹرل کمیٹی کے رکن ملک عبدالرحمن خواجہ خیل ضلعی جنرل سیکرٹری سردارزادہ میرمحمدحنیف رستم زئی،میرعبدالغفارمینگل،تحصیل صدور میراورنگزیب قمبرانی میرجنگی خان سرپرہ بی ایس او کے مرکزی رہنما جہانگیرمنظور بلوچ کامریڈ منیرآغا و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید نواب امان اللہ زہری اور انکے ساتھیوں کی شہادت سے بلوچستان ایک اہم رہنماء سے محروم محروم ہوگیا شہدا زہری کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی شہید نواب امان اللہ زہری کی بلوچستان کے سائل وسائل اور مظلوم طبقات کیلئے جدوجہد ہمارے لیئے مشعل راہ ہے۔
شہید نواب امان اللہ زہری نے ہمیشہ بلوچستان کے حق وحقوق اور بلوچ قوم پر 74سالوں سے جاری مظالم ظلم و بربریت کے خلاف ثابت قدمی سے جدوجہد جاری رکھی اور ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہے انکی بلوچ سائل وسائل حق وحقوق اور ظلم کے خلاف جدو جہد کرنے کے پاداش میں شہید کرکے ہم سے جدا تو کر دیا مگر انکی سوچ فکر کو ہم سے کبھی جدا نہیں کیاجاسکتا۔
بی این پی کا ہر کارکن شہید نواب امان اللہ زہری اور دیگر شہدائے بلوچستان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔مقررین نے کہاکہ بلوچستان میں بلوچ قوم کے وسائل کا لوٹ مار اور ظلم و بربریت کا سلسلہ 74 سالوں سے جاری ہے اور اس ظلم و ناانصافی میں روز بروز اضافہ ہورہاہیں اور آئے روز بلوچ نوجوانوں کو اغواہ کیاجارہاہیں اور انکی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں۔
مقررین نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں سے مستونگ کے مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوانوں کی اغواہ نما گرفتاریوں اور چادر و چاردیواری کی پامالی کے سلسلے میں تیزی لائی گئی ہے اور درجنوں بلوچ نوجوانوں کو اغواہ کرکے لاپتہ کیاگیا ہیں جسکی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انھوں نے تربت میں بلوچ طالب علم کی فورسز کے ہاتھوں شہادت کی بھی سخت الفاظ میں مزمت کی۔اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی پارٹی شہدا اور غازیوں کی پارٹی ہیں جن کی قربانیوں سے آج بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے انھوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی شہدا کی پارٹی ہیں اور ہم شہدا کی تحریک کیلئے دئے گئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے اور نہ ہی ہمیں بلوچ قومی حق حاکمیت کے جدوجہد سے دستبردار کیاجاسکتاہیں ہماری جدوجہد بلوچستان کے سائل وسائل پر اختیار اور مظلوم بلوچ عوام کے حق و حقوق اور حق حکمرانی کے حصول کے لئے مسلسل جاری رہیں گی اور قربانیاں دیتے رہینگے۔
انھوں نے کہاکہ گزشتہ 70 سالوں سے بلوچستان کے وسائل کو بے دردی کے ساتھ لوٹا جارہاہیں اور بلوچ عوام کوتعلیم صحت سمیت ہرہرحوالے سے پسماندہ رکھاگیاہیں اور بلوچ وسائل کی بیدریغ لوٹ مار کی پالسی جاری رکھی ہوئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ لوٹ مار کی پالسی کو دوام دینے کیلئے سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرکے عقوبت خانوں میں شدید ازیت دیاجاتارہاہیں اور ہزاروں کے تعداد میں پارٹی کارکنوں اور رہنماوں کو شہید کیاگیا۔