|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2020

خضدار: نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء سابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد، سابق چیئرمین بی ایس او محمد امین بلو چ، بی ایس او کے مرکزی رہنماء نادر بلوچ، نیشنل پارٹی کے دیگر رہنماؤں عبدالوہاب غلامانی، عبیداللہ گنگو، ماسٹر فدااحمد بلوچ، رئیس اللہ ڈنا کرد و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے وزارت اعلیٰ کے دور کے بعدخضدار میں پہلی بار عوام سکون اور اطمینان محسوس کررہی ہے کہ انہیں ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باعث دیرپا امن میسر آیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کر تے ہیں کہ انہوں نے جونمردی دلیرانہ کردارکے تحت گزشتہ چند روز کے دوران قاتلوں کو ان کے جرم کے فوراً بعد گرفتار کرکے عوام کا دل جیت لیا۔ انہوں نے کہاکہ آج سے تقریباً ایک مہینہ قبل درمیانی شب ایک درد ناک واقع رونماء ہوا تھا، ایک غریب و محنت کش محمد رفیق رند کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔

مقتول محمد رفیق رند عرصہ بیس سال سے مزدا ٹرک گاڑیاں چلا کر اپنے بچوں اور ضعیف العمر والدہ کا پیٹ پالتا تھا، طویل عرصے کے ڈرائیونگ سے تنگ آکر واقعہ سے ایک ماہ پہلے قسطوں پر رکشہ خریدا تھا۔ گزشتہ ماہ رات کی تاریکی میں انہیں دھوکہ دھی کے تحت لیجا کر سنی کے علاقہ رباندی میں قتل کردیا گیا تھا،، اس اندوھناک قتل کے محرکات کو جاننے کے لئے پولیس نے بھی کوشش کی تاہم اصل اور جاندار کردار ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ خضدا رلیویز فورس کے جوانوں کی تھی۔

جنہوں نے دن رات محنت جدوجہد کی اور آخرانٹیلی جنس بنیادوں پر کھوج لگا کر ایک ماہ کی شبانہ روز کوششوں کے بعد اس قتل کے اصل کرداروں تک پہنچ گئے۔ انہوں نے پہلے سونیجی کوشک سے سعیداحمد حسنی نامی شخص کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر باغبانہ اناری سے جمیل احمد ولد محمد اسماعیل اور اس کے بعد جمیل احمد کی نشاندہی پر فرید خان ولد عبدالمجید قوم نتھوانی کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفیش ملزمان جمیل احمد اور فرید خان نے اعتراف جرم کرلیا کہ رفیق رند کو رکشہ چرانے کے لئے ہم دونوں نے بے دردی سے قتل کردیاتھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ رکشہ سوراب میں چھپایا گیا ہے پھر لیویز فورس خضدار کے جوانوں نے ملزمان کی نشاندہی پر رکشہ کو سوراب سے برآمد کرلیا اور خضدار پہنچایا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر خضدار اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار اس طویل جدوجہد میں لیویز فورس کی شاندار انٹیلی جنس کوششوں پر ہم لیویز انچارج نوراحمد زہری کے کوششوں کو بھی سراہتے ہیں کہ جس نے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی ہدایت پر اس قتل کا سراغ لگا لیا۔

اور قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کردار ادا کیا۔ قبل ازیں لیویز فورس کا کردار بھی قابل تعریف ہے کہ جنہوں نے گزگی چوک پر قتل ہونے والے ہوٹل کے مالک محمد صدیق پٹھان کے قاتلوں کو گرفتار کیا، اس کے بعد شاعر غلام محمد ثاقب کے قاتلوں کو دو گھنٹے کے اندراندر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا۔ زیدی میں 14سالہ نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر رہزنوں نے نوجوان کو قتل کردیا تھا اس کے قاتلوں کو لیویز فورس نے گرفتار کرلیا۔

وڈھ میں قتل ہونے والے ہندو تاجر کے قاتلوں کو لیویز فورس نے وڈھ اور حب سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا۔ نیشنل پارٹی گز گی کے ڈپٹی یونٹ سیکریٹری شعیب احمد محمد حسنی شہید کے قاتلوں کی زیدی سے گرفتار کیئے۔ اس مثالی کار کردگی، جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کی گرفتاری پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہان ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔