بسیمہ: پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ درجنوں ٹینٹ کو گزشتہ رات کی بارشوں سے نقصان، درجنوں ٹینٹ پھٹ گئے، اطلاعات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ بسیمہ کے علاقے ساجد کے عوام بے مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں گزشتہ دن اور رات کی تیز بارشوں نے پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ درجنوں ٹینٹز کو آڑا کر لے گئے۔
اور درجنوں پھاڑ دیئے بارش سے بچنے کیلئے بچے اور خواتین سمیت عوام گاڑیوں میں رات گزارنے مجبور ہوگئے 13 اگست کے زلزلے سے ساجد میں سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے اور 90 فیصد مکانات کو جوزوی نقصان پہنچا جو رہائش کے قابل نہیں ہیں المیہ یہ ہے موجودہ حکومت متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ساجد کے زلزلہ متاثرین پر ٹینٹز کے علاوہ کوئی خاطر خواہ تواجہ نہیں دی گئی ہے۔
8 دن گزارنے کے باوجود تاحال میڈیکل کیمپ نہیں لگایا گیا ہے سیف روم کی سہولت دستیاب ہے متاثرہ خاندانوں نے واضح کیا ہے کہ جلد از جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔