وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت اور انکے وژن کے تحت صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت۔
سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے اور انہیں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہی کے لیۓ جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز وزیراعلئ بلوچستان و چئیرمین بلوچستان سرمایہ کاری و تجارت بورڈ کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں بی بی آئی او ٹی کے سہولتی مرکز کا قیام
سہولتی مرکز کے زریعہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبائی حکومت کی سرمایہ کار پالیسی کے تحت فراہم کی جانے والی ترغیبات سے آگاہ کیاجاۓ گا سرمایہ کاروں کو سہولتی مرکز کے زریعہ بلوچستان میں مختلف شعبوں مبں سرمایہ کاری کے مواقوں کی معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاۓ گی وزیراعلئ جام کمال خان کا اسلام آباد میں سہولتی مرکز کے قیام پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے مواقعوں کی سرزمین ہے۔
وزیر اعلی جام کمال نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بلوچستان میں بھرپور حوصلہ افزائ کرینگے۔