|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2014

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت کی جو مرضی ہے کرلے 30  نومبرکو اسلام آباد ضرور پہنچیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ٹیکسز کی بات کرنے سے پہلے شریف خاندان بتائے انہوں نے اپنی شوگر ملز پر اب تک کتنا ٹیکس دیا ہے۔ نوازشریف اور ان کے اہل خانہ نے ملک پر ڈاکے ڈالے ہوئے ہیں، اب وہ حکمرانوں کے پول بھی کھولیں گے کہ کس طرح سرکاری وسائل بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ شریف خاندان سرکاری وسائل پر پہلے دھاندلی کرتے ہیں اور اگر کوئی اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرے تو اسے جیل بھجوا دیاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ محمد زبیر تحریک انصاف کے رہنما اسدعمرکے بھائی ہیں، ان کا تعلق اچھےخاندان سے ہے، انہیں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر الزام نہیں لگانے چاہئے تھے، وہ نجکاری بورڈ کی چیئرمین شپ کے عوض اپنا ضمیر بیچ بیٹھے ہیں، وہ ان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے کچھ بھی کرلے،عوام 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، اگرانہیں روکنے کی کوشش کی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔