حب: آر سی ڈی شاہراہ کراڑو کے مقام پر ٹریفک کے دو مختلف روڈ حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی جن کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کرکے طبی امداد دی گء۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آر سی ڈی شاہراہ کراڑو کے مقام پر مزدہ ٹرک گاڑی جو کہ خضدار سے کراچی آتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص عاطف ولد عبدالطیف قوم بلوچ ساکن حب چوکی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد پرویز ولد لالو ساکن حب،سلیم ولد کریم بخش ساکن حب اور بابر ولد عبدالقادر ساکن حب زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے واقعے میں ایسی مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹو ڈی کار گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گء جس میں سوار تین افراد جن میں کمال خان ولد غوث بخش ساکن جھل مگسی،کرم خان ولد سیف خان ساکن جھل مگسی اور بہادر خان ولد نوروز خان ساکن جھل مگسی زخمی ہوگئے۔
اطلاع پاتے ہی لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ کے انچارج محمد رمضان جاموٹ ایمبولنس اور رضاکاروں کے ساتھ اور کراڑو سینٹر کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کرکے نعش زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ پہنچایا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا اور نعش ورثا کے حوالے کردی دریں اثناء حب ندی کے قریب ٹریفک حادثہ 6سے زائد افراد زخمی اسپتال منتقل،ریسکیو زرائع کے مطابق پیر کے روز سندھ بلوچستان کے سنگم پر قائم رینجرچیک پوسٹ کے مقام پر تیز رفتار کے باعث حب سے لیمارکیٹ جانے والی مسافر کوچ الٹنے کے باعث 6سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو نجی اسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیاگیا۔