اوتھل : ضلع لسبیلہ اور کراچی کی سرحد پر واقع 24300 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا اور 857000 ایکڑ فٹ پانی کی گنجائش رکھنے والے پاکستان کا تیسرے بڑے بند حب ڈیم میں پانی کے بڑے ریلے داخل ہونا شروع ہو گئے
45 کلومیٹر پر پھیلے حب ڈیم کی سطح آب میں 4 فٹ کااضافہ سطح آب 335 فٹ ہو گئی ہے ڈیم میں صرف 4 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی رہ گئی آج شام تک پانی اسپل وے کراس کر سکتا ہے واپڈا ذرائع، تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ بلوچستان اور کراچی کی سرحد پر واقع حب ڈیم کی سطح آب مزید 4 فٹ بلند، ڈیم بھرنے کیلئے مزید4 فٹ پانی درکار ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح مزید 4 فٹ بلند ہوگئی ہے اور ڈیم کو مکمل طور پر بھرنے کے لئے اب صرف 4 فٹ تک کی سطح کا پانی درکار ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق رواں سال مون سون کے چھٹے اسپل میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاوہ کراچی اور سندھ کے پہاڑی سلسلوں میں بھی شدید بارشیں ہوئی ہیں۔
جس کے نتیجے میں دریائے حب اور اس میں شامل ہونے والے تمام ندی،نالوں میں طغیانی کے سبب کیچمنٹ ایریاز سے پانی کے غیر معمولی ریلے حب ڈیم میں داخل ہو رہے ہیں۔ جس سے حب ڈیم کی سطح آب مزید 4 فٹ بلند ہوگئی ہے، جب کہ ڈیم بھرنے کیلئے4 فٹ مزید پانی درکار ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق تین روز قبل تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 330 فٹ پر تھی۔ آج صبح 9 بجے حب ڈیم میں سطح آب 335 فٹ تک پہنچ چکی تھی اور پانی کی آمد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے
واپڈا ذرائع کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 4 فٹ رہ گئی ہے،ذرائع کے مطابق 45 کلومیٹر تک کے رقبے پر پھیلے اور 350 فٹ لیول کے حب ڈیم میں 339 فٹ کی سطح تک پانی جمع کیا جاسکتا ہے۔ ڈیم بھرنے کے بعد اضافی پانی اسپل وے سے خارج ہوکر دریائے حب میں چھوڑا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے حب کے کنارے یا قریب رہائشی آبادی فی الفور نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائے،کیوں کہ حب ڈیم بھرنے اور اسپیل وے کھولنے سے حب ندی کے کنارے اور قریب آبادی کے جان و مال کو نقصان کاخدشہ ہے،