کوئٹہ: بلوچستان کے 6 اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے62نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کوروناکا شکار 46مریض صحت یاب اس وقت صوبے میں اس وقت کورونا کے صرف981 زیر علاج محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز 473افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے 6 اضلاع میں 62 مریضوں کے سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں مصدقہ تعداد 12804 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں وائرس سے متاثرہ 46 مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11682 ہوگئی ہے جبکہ 981 مریض زیر علاج ہیں 211افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 141 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔