|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2020

تربت: سول سوسائٹی بل نگور کی جانب سے منشیات کے خلاف ریلی۔سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے منشیات کے تدارک کے لیئے مظاہرہ کیا۔ریلی کے شرکا نے ضلعی انتظامیہ کیچ سے بل نگور میں منشیات کے اداروں کو بند کرنے اور باہر سے سپلائی روکنے کے ساتھ منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کے لیئے تعاون طلب کیا۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ منشیات ایک سماجی ناسور ہے جس کی لپیٹ میں دیہی علاقوں کا ہر نوجوان گرفتار ہوگیا ہے۔

نسل نو منشیات سے تباہ ہوگئی ہے ان کی زندگیاں بچانے اور مزید نوجوانوں کو اس ناسور کی تباہی سے بچانے کے لیئے یکجہتی اور اتحاد وقت ضرورت ہے۔ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کو منشیات مخالف مہم میں حصہ لے کر اپنا قومی کردار ادا کرنا چاہیے۔