|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2020

حب: حالیہ مو ن سون کی ہو نے والی با رش سے ملک بھر کے دیگر شہر و ں قصبو ں کی طر ح بلو چستان کے صنعتی شہر حب میں ہر طر ف پانی ہی پانی ہے، حب ڈیم سمیت بلو چستان کے ڈیم پانی سے لبریز ہو چکے ہیں، لیکن افسو س سد افسو س حب اور گڈانی کے شہری پینے کے پانی کی بو ند بو ند کو ترس رہے ہیں، محکمہ ایریگیشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر ینگ حب کی عوام ٹنیگر معافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔

جن کو منہ مانگی رقم دے کر جو ھڑو ں اور کھڈو ں کا مظاہر ے صحت پانی خرید نے اور پینے پر مجبو ر ہیں، محکمہ ایر یگیشن حب کے جانب سے ہر دوما ہ کے بعد لسبیلہ کنال کے صفائی، ٹو نٹے اور مر مت کے نام پر پانی بند کر نا معمو ل بن گیا ہے جو کہ ناقابل بر داشت ہے بھر پو ر احتجا ج ریکا ر ڈ کر انے کا حق محفو ظ رکھتے ہیں، ان خیا لا ت کا اظہا ر نیشنل پار ٹی لسبیلہ کے رہنماء حا فظ آر بی بلو چ نے مدینہ کا لونی میں علا قہ معزیز ین سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر نیشنل پار ٹی مدینہ کالونی حب کے رہنماء حاجی رسول بخش زہری، سائیں بخش رند، حیدر مری، حاجی خیر محمد، قاسم گا جزئی علا قہ معزیز ین الطا ف کھو کھر، عبد الرزاق حیدری، الہی بخش محمد حسنی، میر احمد مری و دیگر مو جو د تھے، انہوں نے کہا کہ مو جو د ہ حکمر انوں نے تمام اداروں کو تبا ہ و بر با د کیا ہے احتسا ب کر نے اور کرپشن کے خا تمے کر نے کے دعو ے دار آٹا، چینی، پیٹر ول، اور واٹر معافیا کے ہا تھو ں بے بس ہیں۔

حب شہر میں گلی گلی مینرل واٹر کے نام پر مضر صحت پانی بھیجنے کا کا رو با ر عرو ج پر ہے، انتظامیہ خا مو ش تما شائی کا کر دار ادا کر رہی ہے، عوام کا کوئی پُر سان حال نہیں ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے حب ڈیم سے حب اور گڈانی کے شہر یو ں کو پینے کا صاف پانی لسبیلہ کنال کے بجائے متبا دل جدید ٹیکنو لو جی سے استفا دہ کر تے ہوئے فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ آئے روز لسبیلہ کنال ٹو ٹنے، مر مت اور صفا ئی کے نام پر عوام کا پیسا ضا ئع ہو نے اور کرپشن کے نظر ہو نے سے بچ جائے۔