تربت: انسداد منشیات کمیٹی (ڈنک) یوسی گوکدان کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کو تین دن مکمل ہوگئے۔کیمپ کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔انسدادِ منشیات کمیٹی ڈنک (یو سی گوکدان) کی آگاہی کیمپ کے تیسرے روز رضاکاروں کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے اور آخر میں مندرجہ ذیل متفقہ فیصلے کیے گئے۔
رضاکاروں نے فیصلہ کیا کہ عوامی آگاہی مہم کے کیمپ کی مدت میں دو روز توسیع دی جائے گی جو 2 ستمبر 2020 تک جاری رہیگا۔ رضاکاروں نے میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی مہم جمعے تک جاری رہے گا جو علاقے کے لوگوں سے مشاورت کر کے بروز جمعہ 4 ستمبر 2020 کو ایک عوامی جرگہ منعقد کریگا۔ انسدادِ منشیات کمیٹی ڈنک (یو سی گوکدان) نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں۔
جن میں ایک کمیٹی کیچ انتظامیہ سے ملاقات کریگی اور انتظامیہ کو منشیات کے خلاف اپنے مطالبے پیش کریگی۔ رضاکار یو سی گوکدان کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جس میں وہ عوام کو منشیات کے خلاف آگاہی دیں گے۔ آل پارٹیز کیچ نے منشیات کے خلاف ایک عوامی مہم کا اعلان کیا ہے انسدادِ منشیات کمیٹی ڈنک (یو سی گوکدان) اس مہم کی حمایت کرتی ہے۔
اور اسی مناسبت سے انسدادِ منشیات کمیٹی ڈنک (یو سی گوکدان) کی ایک وفد آل پارٹیز کے نمائندوں سے ملاقات کر کے منشیات کے خلاف عوامی آگاہی مہم کے متعلق بات چیت کریگی۔سوشل میڈیا کی ایک ٹیم منشیات کے خلاف عوامی آگاہی مہم میں بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کریگی۔ رضاکار یو سی گوکدان کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف پمپلٹ تقسیم کریں گے۔