|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2020

تربت:  بی ایس او تربت زون کے صدر کریم شمبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورے بلوچستان خصوصاً مکران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت منشیات کی لپیٹ میں لایا جا چکا ہے اس بات کا کھلا ثبوت یہ ہے کہ ہر گاؤں میں شیشہ، کرسٹل اور افیون کے 4/5 اڑے کھلے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ منشیات پروشوں کا یہ دیدہ دلیری کیونکر ممکن ہوئی ہے۔

اور کھلے عام منشیات پروشی کس کی آشیرباد سے ہورہی ہے آخر میں انھوں نے کہا کہ ڈنک کے نوجوان خراجِ تحسین کے لائق ہیں جنہوں نے انسداد منشیات کمیٹی کا پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایا ہے منشیات کی روک تھام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں بی ایس او اس علم کی بھر پورحمایت کرتی ہے اور ہر قسم کی تعاون کیلئے تیار ہے۔