خضدار: وزیر اعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم کے ممبران محمد قاسم مینگل ومحمد خالد سرپرہ کا دور نال مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ عوامی مفاد عامہ کے اجتماعی اسکیموں کی برقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت نامکمل اسکیمات کو ایک ماہ کے اندرمکمل کیا جائے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر جاری ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ کررہے ہیں۔
آفیسران ترقیاتی منصوبوں کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل نال میں ہڑمبو تا نال توسیع روڈ سٹی ہسپتال نال سیوریج نال بازار تا فیکٹری ندی پرائمری اسکولوں و واٹر سپلائی اسکیموں اور فیروز آباد میں اربن ڈوپلممنٹ مختلف واٹر سپلائی اسکیموں کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ محمد فاروق مینگل۔
ایکسیئن اربن ڈوپلمنٹ منیر احمد مینگل اسسٹنٹ انجینیئر لوکل گورنمنٹ عبدالواحد بلوچ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ لیاقت علی ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو سجاد احمد چھٹہ ایس ڈی او اربن ڈوپلمنٹ خضدار محمد عثمان خوجہ خیل ا یس ڈی او پی ایچ ای خضدارمقبول احمد بلوچ انجینیئر اعجاز احمد انجینیئر عبدالوہاب لہڑی و دیگر ان کے ہمراہ تھے ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو روڈ خضدار سجاد احمد چھٹہ نے بریفنگ میں بتایا کہ آر سی ڈی روڈ ہڑنبو تا نال روڈ 66کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا گیا ہے۔
ایکسیئن بلڈنگ خضدار فاروق احمد مینگل نے دورہ نال سٹی اسپتال کے موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ 2سو70ملین کی لاگت سے نال سٹی ہسپتال میں کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ایکسیئن اربن ڈوپلمنٹ منیر احمد مینگل نے بریفنگ میں بتایا کہ فیروز آباد گریشہ اور خضدارشہر میں آبنوشی کے 24اسکیمیں 6کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مکمل کی گئی ہیں جس سے عوام کو پینے کے لئے صاف پانی فراہم کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم کے ممبران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف سیکرٹری کے ہدایات کی روشنی میں ضلع خضدار میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ کررہے ہیں جہاں بھی ترقیاتی اسکیمات میں نقص پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی نامکمل اسکیمات کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی کہ متعلقہ آفیسران ترقیاتی کاموں کو اپنی نگرانی میں معیار کے مطابق مکمل کریں ایک ماہ کے بعد نامکمل اسکیمات کا دورہ کریں گے کوئی بھی اسکیم نامکمل ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے ضلعی سربراہ بزات خود ذمہ دار ہوگا۔