خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی میرمحمدہاشم نوتیزئی نے سری کلگ ڈیم کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جدوجہد کا مقصد عوامی خدمت ہے جو بھی وسائل ہیں وہ ہم اپنے ورکروں کے ذریعے عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 51 کروڑ کی لاگت سے سری کلگ اور دلاپک میں دوجگہوں ڈیم تعمیر ہوگا لوگوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پانی کی بڑی اہمیت ہے۔
اورہم خاران کے عوام کیلئے مخلصی سے کام کررہے ہیں اورہمارے ورکرز عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے اجتماعی اور عوامی اسکیمات کی نشاندہی کررہے ہیں میرے جتنے فنڈز آئے ہیں وہ پارٹی کی ضلعی قیادت صیحح طریقے سے مختلف علاقوں پر تقسیم کرتے ہیں اس موقع پر ایکسئین ایری گیشن میر سرور بنگلزئی صاحب نے رکن قومی اسمبلی کو پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی اور کام کے معیار کی گارنٹی ہے کہ ان پراجیکٹس پر بہترین کام ہوگا۔
اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر سابق تحصیل ناظم حاجی میر محمد جمعہ کبدانی جنرل سیکرٹری ندیم آحمد سیاپاد ڈی پی او لال جان بلوچ جوائنٹ سیکرٹری میر شبیر آحمد بادینی انفارمیشن سیکریٹری صدام حسین بلوچ ہیومن رائیٹس سیکرٹری رضوان دھیانی لیبر سیکرٹری حاجی شاہ میر بلوچ حاجی حفیظ بلوچ مولوی نعمت اللہ حبیبی حمید بلوچ حاجی اقبال جان سیاپاد سردار فضل تگاپی پروپشنل سیکریٹری حاجی میر آحمد سیاپاد میر مراد اللہ سیاپادبلوچ عباس بڑیچ حاجی صالح عابد میر حزب اللہ سیاپاد بی این پی دالبندین کے انفارمیشن سیکرٹری انور بلوچ زاکر غلزئی زکریا الیاس اصغر کبدانی محمد حسین عطاء اللہ مینگل حفیظ شہزاد مغفر سیاپاد و دیگر پارٹی رہنما و علاقائی معتبرین تھے۔