|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2020

حب: جمعیت علما ء اسلام تحصیل حب کی جانب سے تحفظ ختم نبو ت ریلی ضلعی جنر ل سیکر ٹری مولانا یعقوب ساسولی، تحصیل حب کے امیر مو لانا شا ہ محمد صدیقی، مفتی کفا یت اللہ، قاری عبید اللہ،مفتی محمد یو سف اور وڈیر ہ غلام قادر لانگو کی قیا دت میں جامع مسجد حب سے نکا لی گئی ریلی کے شرکا ء نے قومی شاہر اہ کا گشت کیا اس موقع پر شرکا ء پا رٹی پر چم اٹھائے رکھے تھے۔

ریلی عدالت روڈ پر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جہا ں پر جمعیت علما ء اسلام لسبیلہ کے جنر ل سیکر ٹری مو لانا یعقوب ساسولی،تحصیل حب کے امیر مو لانا شا ہ محمد صدیقی،مفتی کفا یت اللہ،مفتی ہد ایت اللہ،مفتی گل حسن، مفتی عبد الو لی سمیت دیگر رہنما ؤ ں نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پا کستان کے دشمنو ں نے پا کستان دولخت کرنے کی کوشش کی اور اب ختم نبوت کے 1974کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جمعیت علما ء اسلام نے پا کستان کے آئین اور ختم بنو ت کے آئین کا تحفظ کیا ہے انہو ں نے کہاکہ مو جو د ہ قادیا نی نو ا ز حکو مت اس لیئے لا ئی گئی ہے کہ قادیا نیو ں کو مسلط کیا جا ئے اور محمد کے آئین کو ختم کیا جا ئے ان حا لا ت کو مد نظر رکھ کر جمعیت علما ء اسلام آج کے اس دن کو بطو ر یوم فتح منا رہی ہے اوراپنے اکا بر ین کی رو ح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بھی انہو ں نے کہاکہ حکمر انو ں کوبتا دینا چاہتے ہیں کہ خدارا آئین پا کستا ن۔

اسلامی دفعات اور میر ے آقاکے نام پر ہا تھ نہ ڈالیں ورنہ سرفروشان اسلام اپنے آقاکے ناموس کے لیئے اپنی جان بھی فداکر لیں گے انہو ں نے کہاکہ ہمارے قائدین نے 1953؁ء میں تحفظ ختم نبوت کیلئے جو تحریک چلائی تھی اس میں ہزاروں لوگ شہید ہوئے اگر ملک کے موجود ہ قادیانی نواز حکمرانوں نے 1973؁ء کی آئین کو چھیڑ چھاڑ کیا تو انہیں سر چھانے کیلئے بھی جگہ دستیاب نہیں ہو گا۔

کیونکہ تحفظ ختم نبوت کیلئے ہمارے اکابرین نے بے شمار قربانیاں دی ہیں 1973؁ء کو قائد ملت مفتی محمود ؒنے قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو کافر قرار دینے کیلئے قرار داد پیش کی اور اس وقت وزیر عظم ذوالفقار علی بھٹو نے کسی خوف و خطر سے اس بل پر دستخط کردیتے اور قادیانیوں کو کافر کرار دیا گیا لیکن موجودہ حکومت قادیانیوں کو سپورٹ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے اور ملک میں بلک واٹر کے ایجنڈوں سرگرمیاں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اور اسلام کے خلاف محاذ آرہی کیلئے سازشیں ہو رہی ہیں جسے جمعیت علماء اسلام کسی صورت بھی کامیاب ہونے نہیں دیگی آج امت مسلمہ کی نظر یں جمعیت کے قائد مولانا فضل الرحمن پر لگی ہوئی ہیں اگر ہمارے قائدنے ہمیں اجازت تو ایک مرتبہ سے پھر اسلام آباد کی جانب رخ کرینگے ہما ری تحریک 200صدیو ں پر محیط ہے،1857سے لیکر پا کستان بننے سے پہلے تک جتنی تحریکیں چلی تھیں۔

ان سب تحریکو ں کی قیا دت ہما رے اکا بر ین نے کی انہو ں نے کہاکہ پا کستان کلمے کی بنیاد پر بنا یہاں محمد ﷺکا قانو ن ہو گا لیکن پا کستان سے گو رے انگریز تو چلے گئے مگر کا لے انگریز ہم پر مسلط ہو گئے یہ لو گ بظا ہر تو ہمارے بھا ئی اور دوست ہیں مگر انہو ں نے پا کستان میں اسلامی نظام کو پنپنے نہیں دیا جس مقصد کے لئے پا کستان وجو د میں آیا مگر آج 73سال ہو گئے ہیں وہ مقصد پو را نہیں ہو ا ریلی میں جمعیت علما ء اسلام کے کارکنا ن کی کثیر تعداد موجو د تھی۔