|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: ایس ڈی پی ڈیرہ مراد جمالی ملک غازی عبدالغفار سیلاچی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی سٹی پولیس تھانہ میں پانچ افراد نے ملکر تیرہ سالہ معصوم بچے شکیل احمد ابڑو کو زبردستی جنسی ہوس کا شکار بنا نے کے بعد بچے کی چیخ وپکار ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ایک گھنٹے تک شدید گرمی میں بچے کو کمرے میں بند کرکے زبان بند رکھنے دھمکیاں دیتے رہے بچے گھر پہنچتے ہی پورے واقعہ بیان کیا۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی مٹھل خان دیناری سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرکے جنسی ہوس کا نشانہ بننے والوں معصوم بچے کا میڈیکل کروایا۔

جس میں ڈاکٹروں نے جنسی ہوس ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہاکہ تیرہ سالہ معصوم شکیل احمد میڈیکل سے دوائی خرید کرکے واپس گھر جارہا تھا ملزمان نے زبردستی پکڑ کر ہوس کا نشانہ بنایا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔