تربت: دشت میں منشیات بحالی سنٹر قائم کرنے کیلئے دشت سول سوسائٹی کے ایک وفد نے صدر فدا دشتی کی قیادت میں ڈی سی کیچ سے ملاقات کی۔وفد میں اللہ بخش نور دشت کھڈان کے معتبر شخصیت کہدہ عزیز اللہ دشتی اور دشت کے سماجی کارکنان محراب دشتی، فضل دشتی اور ملا منیر دشتی شامل تھے۔وفد نے بعد ازاں ڈپٹی ڈائر یکٹر پی پی ایچ آئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر قدیر لقمان سے بھی ملاقات کی۔
اور سنٹر کی بحالی کے لیے ضروریات و لوازمات پیش کئے. انتظامیہ نے ڈرگ سنٹر کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی۔انتظامیہ نے دشت سول سوسائٹی کے جدجھد کو سراہا اور کہا کہ علاقے میں منشیات کے خلاف عملی صورت میں نوجوانوں کی جدجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے علاقے میں ایک سماجی برائی کی نشاندہی کی اور اس ختم کرنے کیلئیکوشش کر رہے ہیں۔