کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران اور چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی ہدایت پرعوام الناس کو مارکیٹ سے انتہائی سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ محکمہ خوراک کی جانب سے شروع کردیاگیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 20کلو آٹے کی بوری عوام کو سبسڈی کے طورپر 930روپے میں فروخت کی جاری ہے۔
جس کی مارکیٹ میں ریٹ 1280روپے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک کوئٹہ ڈویژن صلاح الدین نے پیر کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انتہائی سستے داموں آٹے کی فراہمی کا یہ خصوصی پیکج عوام کو سبسڈی اور ریلیف کی فراہمی ہے،محکمہ خوراک کی جانب سے مقامی فلور ملز کو ہدایات جاری کی گئی ہے جو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں رعایتی بنیادوں پر آٹا عوم کو فراہم کررہے ہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ جو لوگ مارکیٹ سے آٹا خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتے ان تک رعایتی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ آٹے کی کوالٹی کا چیک کرنے کے لیے باضابطہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو مقامی فلورملز کے مالکان کے ساتھ ملکر شہر کے مختلف علاقوں میں سستے آٹا کی فراہمی کے لیے دورے کررہے ہیں اس لیے عوام وزیراعلیٰ جام کمال اور صوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمن کھیتران کی جانب سے شروع کی گئی آٹا سبسڈی پیکج کا خصوصی فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی شکایات کی صورت میں ڈائریکٹر جنرل خوراک کے دفتر سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔