|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2020

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے نامور آرٹسٹ صحافی وقلم کار شاہینہ شاہین کی دردناک قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں گزشتہ روز بی ایس او تربت زون کے ایک وفد نے زونل صدر کریم شمبے کی قیادت میں تربت سول سوسائٹی کی جانب سے شاہینہ شاہین کی انصاف فراہمی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سماج میں ایک باصلاحیت خاتون کو قتل کرکے خوف وحراس کو مزید تقویت فراہم کی گئی ہم اس واقعہ کو ایک فرد کی کارستانی تصور نہیں کرتے بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش سمجھتے ہیں ایک ایسا معاشرہ جو پہلے سے ہی بے علمی وجہالت کے سبب آگے بڑھنے سے قاصرہے اس طرح کے واقعات کے بعد ہم مزید پیچھے کی طرح گامزن ہوں گے انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ اتنے دن گزرنے کے باوجود ایک ملزم کو ادارے گرفتار نہ کرسکے۔

جو خاندان کے ساتھ نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ معاشرے کے تمام طبقوں کیلئے باعث تشویش بھی ہے انہوں نے کہا کہ شاہینہ شاہین اس پسماندہ معاشرے کے لئے امید کی کرن اور خواتین کیلئے روشن مستقبل تھیں جسے ہم سے جدا کرکے اس مستقبل کو برباد کرنے کی کوشش کی گئی اور خواتین کیلئے اس راستے کو بند کرنے کی جس راستے پے چل کر انہیں اس معاشرے کو ایک بہتر مستقبل فراہم کرناتھا انہوں نے آخر میں کہا کہ حکومت ملزم کو جلدازجلد گرفتار کرکے خاندان کو انصاف فراہم کرے۔