|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2020

کوئٹہ: کرد قبیلے کے نومنتخب سردار ربنواز کرد نے کہا ہے کہ کرد قبیلے نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی مکمل کوشش کرونگا، میری کوشش ہوگی کہ قبیلے کو درپیش مسائل کو حل کر کے دیگر برادر قبائل کیساتھ شانہ بشانہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکوں، آج بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے باعث ترقی وخوشحالی میں مشکلات درپیش ہیں۔

میں کرد قبیلے کے سربراہ کی حیثیت سے دیگر قبائل کیساتھ ملکران تنازعات کو حل اور عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرونگا، سردار ربنواز کرد نے کہا کہ ہمیں بدلتے حالات اور جدید تقاضوں اور درپیش چیلنجز کوسامنے رکھ کر اپنے عوام کی بہتر مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، آج تعلیم کی بدولت اقوام ترقی اور روشن مستقبل کیلئے جامعہ لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں۔

ہمیں بھی اس ضمن میں اپنے مسائل ودرپیش چیلنجز کو مد نظر رکھ کر تعلیم ہی کو زینہ بنا کر آگے کے سفر کو جاری رکھنا ہوگا،میری ترجیح تعلیم ہے اور اس حوالے سے میں اپنے قبیلے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیساتھ ملکر ایک منظم لائحہ عمل کے تحت قبیلے کے بچوں ونوجوانوں کو تعلیم کی طرف نہ صرف راغب کرنے کی کوشش کروں گابلکہ ہم بلوچستان اور دیگر صوبوں میں نوجوانوں کو بہتر اور جدید تعلیم کے حصول کیلئے معاونت ورہنمائی بھی فراہم کریں گے۔

سردار ربنواز کرد نے کہا کہ میں اپنے معتبرین کیساتھ ملکر قبائلی رسم ورواج اور روایات کے تحت قبائلی مسائل کا حل نکالوں گا جبکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیساتھ ملکر قبیلے کے نوجوان نسل کو علم وجدید تکنیکی میدان میں قلم کی ہتھیار سے لیس کر کے چیلنجز سے نبرد آزما کرونگا، میری کوشش ہے کہ جدید سماج کے تقاضوں کے تحت اپنے قبیلے کو گامزن کر کے خوشحالی وترقی ان کا مقدر بناؤں، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں میں نوجوانوں سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ علم وترقی کے اس نئے سفر میں میرا ہم کوپہ ہوں گے۔

اور ہم جلد ایک منظم اور تعلیم یافتہ سماج کی تشکیل میں کامیاب ہوں گے،سردار ربنواز کرد نے کہا کہ ہمیں جدید وترقی یافتہ دنیا کو مشال بنا کر اپنے ترجیحات کا تعفن کرنا ہوگا، ہم روایتی وپسماندہ سوچ کے تحت دنیا کے جدید چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے، بہترین اقوام ترقی وخوشحالی کیلئے جدید ودنیا سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں ہم نے ایک قابل تقلید سماج کی داغ بیل ڈالی ہے اس کیلئے تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان آگے آئیں تاکہ ترقی کے اس سفر کو عازم مزل کر سکیں۔