کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ایم این اے عامر محمود کیانی،وزیراعظم کے کوارڈی نیٹر احمد خان نیازی اوردیگر مرکزی قیادت کے اعزاز میں پاکستان تحریک انصا ف سینٹرل ریجن کے تحت کوئٹہ ورکرز کنونشن منعقدکیا گیا جس کی صدارت سینٹرل ریجن کے صدر ڈاکٹر منیربلوچ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردارخادم حسین وردگ،عبدالباری بڑیچ،حاجی سیف اللہ کاکڑ،بسم اللہ آغااوردیگرنے کی۔
کوئٹہ ورکرز کنونشن میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ،کوئٹہ سٹی،ڈسٹرکٹ پشین،ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں کی کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری و ایم این اے عامر محمود کیانی نے کہا کہ عمران خان ایک لیڈرہیں انہوں نے صرف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنون کا خیال نہیں رکھابلکہ پاکستان کے عوام کا خیال رکھا ہے جس کا ثبوت کورونا وائرس کے دوران احساس پروگرام تھا۔
جس کے تحت ایک کروڑ پچیس مستحق خاندانوں کو فی کس 12 ہزار رپے دیئے گئے پاکستان یوتھ پروگرام جس میں نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں یہ صرف تحریک انصاف کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے عمران خان بلوچستان سے بہت محبت کرتے ہیں انکی ہدایت پر ہم بلوچستان کا دورہ کر رہے ہیں آج کا عظیم کنونشن دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی کہ بلوچستان جیسے علاقے میں لوگوں نے مذہب پرستی اور قوم پرستی کو مسترد کرکے تبدیلی کو ووٹ دیا اورآج تبدیلی کاحصہ بنے یہ بات حقیقت ہے کہ بلوچستان میں مسائل بہت زیادہ ہیں۔
جس کے حوالے سے میں عمران خان کو خود بریف کروں گا اور جہاں تک ممکن ہوسکے مسائل حل کرانے اور بلوچستان کے کارکنو ں کی آواز بنوں گا۔کنونشن سے سینٹرل ریجن کے صدر ڈاکٹر منیربلوچ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردارخادم حسین وردگ،عبدالباری بڑیچ،حاجی سیف اللہ کاکڑ،بسم اللہ آغااوملک نصیب اللہ بیٹی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخرکی بات ہے کہ جب سے تحریک انصاف بنی ہے۔
آج تک کسی جنرل سیکرٹری نے بلوچستان بھر کا دورہ نہیں کیا ہم اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر صوبے کا دورہ کیا اور ہم نے اپنے مسائل سے انکو آگاہ کیاہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران، ورکر اورعمران خان کے درمیان یہ پل کا کردارادا کریں گے کنونشن میں سردار داود ترین،سیدظہور آغا،ملک فیصل دہوار،محمدآصف ترین،شاہنواز کرن،سید میرعلی آغا،ادریس تاج،صحبت کاکڑ،پاکستان تحریک انصاف کے لیبر ویلفیئر،یوتھ ونگ، خواتین ونگ اور دیگر نے شرکت کی۔