کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ کتاب انسان کابہترین دوست ہے اورکتب بینی سے معلومات میں اضافہ اورپوشیدہ صلاحیتوں میں نکھارآتی ہے صوبے میں طلباء اورسیاسی کارکنوں کی کتابوں تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے کتب میلوں کاانعقادوقت کی ضرورت ہے کامیاب کتب میلے کی کامیابی پر کوئٹہ پریس کلب اوربک اسٹالز کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ تین روزہ کتب میلے کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے مزید کہا کہ کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ کتب میلہ اگر ایک نئی ابتداء ہے تویہ انتہائی حوصلہ افزاہے اسے مزیدوسعت دیا جائے تاکہ صوبے میں علم کو فروغ دیاجاسکے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے میلوں کے انعقادسے نوجوان علم کی جانب راغب ہونگے۔
علم سے ان کی محبت میں اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ کتاب انسان کابہترین دوست ہے اورکتب بینی سے پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھارآتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں طلباء اورسیاسی کارکنوں کی کتابوں تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے مزیداس طرح کے کاوشوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کتب میلے میں نایاب کتابیں دیکھنے کو ملیں کامیاب کتب میلے کی کامیابی پر کوئٹہ پریس کلب اوربک اسٹالز کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔