حب: کراچی کی یوسی 17 تھارولین لائن کے مکین بلدیاتی مسائل اور کے الیکٹرک کی جانب سے جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ باعث پانی کی قلت کے خلاف سراپا احتجاج خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل آئے نشتر روڈ بلاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی کی یوسی 17 تھارولین جمشید ٹان کے مکین بلدیاتی مسائل حل نہ ہونے پر سڑکوں پر نکل آئے۔
نشترروڈ کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ضلعی انتظامیہ اور پاکستان پیپلزپارٹی سٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے مظاہرین کا کہنا تھا ہم نے واٹر بورڈ سولڈوہسٹ یونین کونسل سب جگہ درخواستیں جمع کرائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال ساند کے پاس بھی اپنی فریاد لیکر گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس لیے اب ہم اہلیان تھارولین نے سڑکوں پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ ایک طرف ہم پہلے ہی علاقے بے شمار مسائل سے پریشان ہے دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تنگ کردیا ہم جائے تو کہا جبکہ انہوں آخر میں کہا کہ اگر ہمارے علاقے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم ڈی سی ایسٹ کے آفس اے سی جمشید کوارٹرز کے آفس میں مظاہرہ کرینگے جبکہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ بھی کیا۔
کہ دسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند جیسے فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے جو مبینہ طور ایسٹ فنڈز ہڑپ کررہا ہے اور یہاں کہ فنڈز دوسرے علاقوں میں لگارہا ہے ایسٹ کی عوام سے نہ ملتا ہے اور نہ ہی علاقے مسائل حل کرتا ہے ایسے شخص کی کیا ضرورت جو پارٹی کا نام خراب کریں۔