|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2020

قلات: اسسٹنٹ کمشنرقلات میرزاہد لانگو نے کہاہے کہ منشیات ہمارے معاشرے کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کے باعث منشیات میں مبتلا افراد معاشرے کے لیے بوجھ بن رہے ہیں اس لیے معاشرے کے فرد کو چاہیے کہ معاشرے کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنی چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے لیویز کی کاروائی کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرقلات عزت نذیر بلوچ کی خصوصی ہدایت پران کی نگرانی میں خفیہ اطلاع ملنے پر قلات لیویز نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مہلبی چوکی بمقام گرانی کے مقام پر چھاپہ مارکر لینڈکروزر نمبر QDA3474کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 60 کلو گرام کے اعلیٰ کوالٹی کے۔

چرس برآمد کرکے روح اللہ ولد رحمت اللہ ترین سکنہ ملکیار پشین کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرلی اس موقع پر تحصیلدار قلا ت محمدجان بلوچ، رسالدارلیویز جان محمدلانگو، رسالدارلیویز عبدالکریم مینگل،رسالدارلیویز ظہور احمد، رسالدار لیویز علی احمدمینگل ودیگر بھی موجود تھے۔