|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہا ہے اساتذہ کے کمی سے بلوچستان بھر کے اسکولوں کو شدید مشکلات ہے محکمہ تعلیم اساتذہ کے آسامیوں پر سی ٹی ایس پی کے تحت کامیاب امیدواروں کی جلد از جلد تعیناتی عمل میں لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عطااللہ مینگل، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری میر صاحب خان مینگل، میر پسند خان ماندائی،عطا اللہ مینگل، ڈاکٹر عبدالروف مینگل اورماما شعیب جمالدینی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی عوام کی بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے ہمارا مقصد سیاسی شعور کے ساتھ عوام کو روزگار صحت و تعلیم فراہم کرنا ہے۔

تمام اداروں میں میرٹ و قابلیت کو تقویت دینے کی کوشش کررہے ہے تعلیم بلوچستان نیشنل پارٹی کے بنیادی ترجیعات میں شامل ہے بی این پی کی کوشش رہی ہے کہ تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات دی جائیاور اساتذہ کی کمی پوری کی جائے اساتذہ کرام کے جلد از جلد تعنیاتی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔