کوئٹہ: جوائنٹ روڈ توسیع ہونے کے بعد تجاوزات لگانا دوبارہ شروع ہوگیا۔ کوئٹہ شہر کے مصروف ترین شاہراہ جوائنٹ روڈپر غیر قانونی طور پر مختلف دکانیں اور پتھارے لگائے جارہے ہیں جس سے ایک بار پھر قبضہ مافیا سڑک پر قبضہ کرکے کاروبارکررہے ہیں حال ہی میں صوبائی حکومت نے جوائنٹ روڈسے تمام ترغیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرکے روڈکو وسیع کردیاتھاجس سے ٹریفک کی روانی رواں دواں تھی۔
اب دوبارہ سے جوائنٹ روڈ پر تجاوزات لگانے سے خدشہ ہے کہ نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثرہوگی بلکہ مزید تجاوزات لگانے کا امکان ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ جوائنٹ روڈ پر پتھارے لگانے والوں کا دوبارہ قبضہ نہ ہوجائے جوکہ عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔