بسیمہ: جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ آج سات اکتوبر کو واشک کے عوام کو ظلم و ناانصافی اور سابق نمائندگان سے نجات کو دو سال مکمل ہوئے سات اکتوبر کو پشتکو اور سرآپ کے باشعور عوام نے پچیس جولائی کے اہل واشک کے انتخابی فیصلے کو طاقتور بنا دیا آج اہل واشک کو سابقہ کرپشن زدہ نمائندگان سے جان چوٹنے کو دو سال مکمل ہوئے۔
جس پر اللہ پاک کا شکرگزار ہوں انھوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے خلاف سازشوں کے روبرو ہمیں سرخرو کرکے مخالفین کو شرمندہ کر دی ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے اپنے کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر جاری کردہ بیان میں کی ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ پچیس جولائی دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں چار ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کرنے کے باوجود انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
اور چار ہزار کی برتری کو تین سو کی گئی اور مخالفین نے ان دو سالوں میں چور دروازے سے آنے لیئے الیکشن ٹریبونل اور الیکشن کمیشن گئے سرکاری آفیسران کو اپنے اگلے دو سال کے جعلی نمائندہ بننے کا خواب دیکھا کر انھیں ڈرایا اور دھمکایا گیا مگر سیاسی مخالفین کو مایوسی ہوئی جسکے بعد ضلع کے دو پولنگ اسٹیشن پشتکو اور سرآپ میں الیکشن کرائی گئی وہاں بھی ہمیں کامیابی ملی اسکے باوجود میرے مخالفین ان دو سالوں میں مھجے تنگ اور کمزور کرنے کے لیئے ہائیکورٹ گئے۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں مخالفین کی درخواست مسترد ہوئی ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں میرے خلاف کیس دائر کی گئی جسے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میرے حق میں فیصلہ سنا کر اللہ پاک نے مھجے سرخرو اور میرے انتخابی حریف و مخالفین کو شرمندہ کر دی واشک کے عوام کی جیت کو آج دو سال مکمل ہوئے اور واشک کو ظلم و ناانصافی اقرباء پروری سے نجات ملی۔