چمن: اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کے لاپتہ ہونے کے خلاف چھوتے روز بھی چمن شہر میں آل پارٹیز عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخواامیپ، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، جماعت اسلامی، مظلوم اولسی تحریک، اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ مال روڈپر ڈی سی کمپلیکس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے دھرنے میں سینکڑوں افراد کی شرکت دھرنا مظاہرین نے کاکہناہے کہ اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کو اغواء کیے ہوئے15دن گزر گئے مگر نااہل حکومت تا حال اسد خان کی تلاش کیلئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جوکہ حکمرانوں پر سوالیہ نشان ہے آل پارٹیز کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرناکو 4دن گزرگئے مگر حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اْٹھائے جارہے۔
اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان کے بازیابی تک جاری رہے گا احتجاجی دھرنے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ہوئی ہے آل پارٹیز کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسد خان کو فوری طور پر بازیاب کرا لیا جائے بصورت دیگر بلوچستان بھر کے اضلاع میں احتجاج کو مذید سخت کیا جائے گاجس کا زمہ دار بلوچستان حکومت خود ہوگا۔