|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2020

ڈھاڈر: سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند نے اپنے ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھی کے علاقے تحصیل سنی،تحصیل ڈھاڈر میں آئے روز ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے لیویز تھانہ سنی کے قریب انتظامیہ کے ناک کے نیچے ڈکیتی کی وارداتیں معنی خیز ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سنی نوگو ایریابنتا جارہا ہے۔

عوام کی جان مال محفوظ نہیں گزشتہ روز بھی لیویز تھانہ سنی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک شخص سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیکن کچھی انتطامیہ خاموش تماشائی بن کر بیٹھی ہوئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے حالات بدامنی کی طرف گامزن ہیں جو کسی بھی بڑے ناخوشگوار سانحہ کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

سنی ڈھاڈر میں رواں ماں ڈکیتی کا یہ بیسواں واقعہ ہے جوکہ بدامنی کی جاری لہر کی ایک کڑی ہے سنی کے عوام کو ڈاکوؤں اور چوروں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتے بالا حکام سنی میں بدامنی کانوٹس لیں انہوں نے بیان میں وزیر اعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنرنصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے واقعات کا نوٹس لیں ایسا نہ ہو کہ عوام اپنی جان مال کی تحفظ کیلئے قانون کو خود ہاتھ میں لیں۔