سوراب: پاکستان تحریک انصاف سوراب کے زیراہتمام ممبر بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی جانب سے حکومت اور پاک فو ج کے حق میں ایک تاریخی ریلی نکالی گئی اور جلسے کا اہتمام کیاگیاریلی میں ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں شامل تھیں ریلی سوراب کرکٹ گراونڈ سے شروع ہوانغاڑ روڈ، قومی شاہراہ،لنک روڈ اورسوراب بازار سے ہوتا ہواسوراب فٹبال گراونڈ میں منعقدہ جلسہ گاہ پہنچ گیا۔
جہاں جلسے کا اہتمام کیاگیاریلی کے شرکاء نے پلے کارڈزاور جھنڈے اٹھارکھے تھے جنہوں نے حکومت اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کرتے رہے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حاجی عبدالواحد ہارونی،انصاف لیبر ونگ ساوتھ ایسٹ ریجن کے صدرحاجی محبوب علی کرد،پی ٹی آئی کے ضلعی صدرانجنیئرعبداللہ علی میروانی،شکیل احمد زہری،پروفیسر انعام اللہ مینگل اور دیگر نے خطاب کیامقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد بناہے پاکستان تحریک انصاف کسی کو بھی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اسے مزید لوٹتے ر ہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان تمام چوروں اور ڈاکووں کو کٹہرے میں لارہے ہیں اس لیے چوروں اور ڈاکووں کی چیخیں نکل رہی ہیں انہوں نے کہاکہ سوراب کے عوام کا یہ ٹھاٹے مارتا ہوا سمندر آج اس بات کی گواہی دے رہاہے کہ یہاں کا عوام حکومت،پاک فو ج اور محسن سوراب نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شہیدسکندر آبادسوراب کے چھپے چھپے سے آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز اور پاک فوج کے حمایتی اور دلدادوں کی ہزاروں کی تعداد میں ریلی اور اس عظیم الشان جلسے میں شرکت چوروں اور ڈاکووں کے لیے پیغام ہے کہ پاکستانی عوام حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہاں کاعوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نئے پاکستان کی وژن کی نہ صرف حمایت کرتاہے بلکہ وہ اس سلسلے میں ان کے ساتھی اور ہمنواء ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے چوروں،ڈاکووں،اور ملک دشمن عناصرکے خلاف اقدامات سے اپوزیشن میں شامل ملک وقوم کولوٹنے والے لٹیرے آپے سے باہر ہورہے ہیں اور وہ اپنی چوری اور ڈاکہ زنی کو بچانے کیلئے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ملک میں نہ صرف امن لانے بلکہ ملک میں ترقی و خوشحالی لانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور اس کی تکمیل کیلئے اپنے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت کی باریاں لینے والے حواس باختہ ہوچکے ہیں اوروہ اپنی کرپشن اور بدعنوانیوں کو چھپانے کے لیے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں لیکن انھیں اس بات کو ذہین میں رکھناہوگاکہ عمران خان ان کے ساتھ کوئی بھی رعایت برتنے والے نہیں ہیں۔
وہ ملک کو لوٹنے والے چھوٹے بڑے تمام ڈاکووں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور کھڑاکرکے ان سے ملک سے لوٹا ہواپائی پائی وصول کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم واضع کرنا چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کی دفاع کے لییپاک فوج کی شاندار قربانیاں ہیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کی قائدانہ صلاحیتوں اوردیگر فوجی قیادت کی مخلصانہ کوششوں سے ملک میں مثالی امن وامان قائم ہورہاہے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوچکاہے۔
لیکن کچھ نا عاقبت اندیش قوتیں پاک فوج کو سیاست میں ملوث کرکے ان کی کردار کشی کررہے ہیں جوکہ پوری پاکستانی قوم کیلئے کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے یہ پاک فوج ہی کی قربانیاں ہیں کہ آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ہماری فوج نے خود کی نیندیں حرام کرکے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہماری حفاظت کو یقینی بنارہاہے اسی لیے ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کا شیدائی ہے۔
اور وہ پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے سبب سوراب پاکستان تحریک انصاف کاگڑھ بن چکاہے جس کی واضع مثال آج کا یہ شاندار ریلی اور تاریخی جلسہ عام ہے۔