خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی زیدی کی جانب سے سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی کی قیادت میں عوام کی منتخب کردہ حکومت اور ملکی اداروں سے اظہار یکجہتی اورنام نہاد جمہوریت پسند سیاسی شعبدہ بازوں کے خلاف خضدار میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراؤں پر نعرہ بازی کی اور خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی۔
ٹکری بشیر جتک,یونس گنگو,حاجی جاوید احمد سوز,ممتاز بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سیاسی مافیا نے اپنی کرپشن کو دوام دینے کی خاطر سیاسی نظام اور ملکی اداروں کو کمزور کرکے عوام کو پسماندگی میں دھکیلا۔عوام کو مہنگائی سمیت جن مسائل کا سامنا ہے یہ انہی سیاسی مافیاز کے بدولت ہے۔ملک اُس وقت ترقی کرتے ہیں جب لیڈرشپ کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہو۔
لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ سیاست اورجمہوریت کے نام پر ہمیشہ عوام کو بے وقوف بنایا گیامقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت ہے اور اس کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے مہنگائی کے نعرے پر سادہ لوح پاکستانی عوام کو ورغلانے کی خواہش مند سیاسی ٹھگ ہی مہنگائی کے اصل زمہ دار ہیں۔حکومت اور ادارے باہمی کوششوں کے زریعے معاشی استحکام کے لیئے شب و روز جدوجہد کر رہے ہیں۔
جن کے مستقبل قریب میں ثمرات سامنے آئیں گے۔ عوامی حمایت کے بدولت یہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریگی۔حکومت اور ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے منفی عزائم ناکام بنا دیئے جائیں گے۔انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار سیاسی جماعتوں کے کردار سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔
اگر یہ جمہوریت کے حقیقی پیروکار ہوتے تو ان کی جماعتیں موروثی سیاست کے پیدا وار ہوتے اور نہ ہی ان پارٹیوں میں شامل مخلص اور ایماندار کارکن دیوار سے لگا دیئے جاتے۔۔جمہوریت کے نام پر یہ لوگ اپنی کرپشن اور لوٹ مار پر پر دہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام کی عدالت میں ان کا احتساب ضرور کیا جائیگا۔