|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے- وزیراعلی بلوچستان نے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا، جام کمال خان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلی بلوچستان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔