گوادر: نیب اور محکمہ ریونیو کی جانب سے اراضیات مالکان کو حراساں کرنے کی کوشش قابل افسوس ہے۔نیب بزرگوں اور خواتین کو طلب کرکے پریشان کررہا ہے۔ ایکوزیشن کی پالیسی اراضی مالکان کے مفاد میں نہیں ہے۔جی ڈی اے گرین بیلٹ منصوبے کے نام پر زمینداروں کو حق ملکیت سے محروم کررہی ہے۔انجمنزمینداران گوادر کی احتجاجی ریلی سے خطاب،انجمن زمینداران گوادر کے زیر اہتمام فقید المثال احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کا آغاز سید ظہورشاہ ہاشمی ایونیو سے ہوا جو مارچ کرتے ہوئے پریس کلب آکر اختتام پزیر ہوئی۔ریلی میں ضلع بھر سے زمینداروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اتھائے رکھے تھے جو شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے یہاں پہنچے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن زمینداران گوادر کے صدر میر نوید کلمتی کا کہنا تھا کہ ضلع گوادر کے زمیندار، سرمایہ کار اور عام شہری نیب اور محکمہ ریونیو کے عتاب کا شکار ہیں۔نیب ایسے اراضیات کی چھان بین کررہی ہے۔
جن پر اراضی مالکان کا قبضہ اور َتصرف زمانہ قدیم سے مسلمہ ہے اور یہ اراضیات یہاں کے مختلف قبائل کی جدی و پشتی حق ملکیت ہیں جس کا سلسلہ گوادر کا پاکستان کے ساتھ الحاق سے قبل کا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک کا مرکز ہے سی پیک کے آغاز کے بِِعد اراضی مالکان کو ترقی کے ثمرات سے بحرہ مند ہونے کی امید بھر آئی تھی لیکن نیب اور محمکہ ریونیو کا رویہ یہاں کے باسیوں کو ترقی کے ثمرات سے دور کرنے کی کوشش لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ محمکہ ریونیو اوور لوپ اور ایزادی رقبے کا بہانہ بنا کر اراضی مالکان کو مالکانہ حقوق سے محروم کررہی ہے، حکومت ایکوزیشن کے نام پر اراضیات کو اپنی تحویل میں لے رہا ہے اور جی ڈی اے گرین بیلٹ کے نام پر اراضی مالکان کے حق پر شب خون مارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کا زمیندار اور کاروباری طبقہ اراضیات سے بہتر مسقبل کی امید کررہا تھا لیکن ایکوزیشن پالیسی سے وہ اپنے زندگی کی تمام جمع پونجی سے محرومی کے خدشہ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پسنی سے لیکر کلمت تک مقامی لوگوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی کو منسوخ کو بیک جنبش قلم منسوخ کیا گیا ہے۔ کھیت اور کلیان کو سرکاری اراضی قرار دیا گیا ہے جو نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے زمیندار کاروباری طبقہ اور عام شہری اپنے حق ملکیت سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا جب یہ اراضیات مٹی کا ذرہ تھے اور آج جب یہ قیمتی بن گئے ہیں۔
ان کے مالک یہی لوگ ہی ہونگے نیب, محکمہ ریونیو اور جی ڈی اے بلاوجہ اراضی مالکان کو تنگ کرنا بند کردیں۔ ضلع گوادر کے زمیندار پوری طرح متحد ہیں مزید زیدتیاں برداشت نہیں کی جائینگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب اراضی مالکان کو حراساں کرنا بند کردے، اراضیات کی سٹلمنٹ کی منسوخی کا فیصلہ واپس لیا جائے، اراضیات کی ایکوزیشن کی بجائے لیز پالیسی اختیار کی جائے اور جن موضوع جات میں سٹلمنٹ شروع نہیں کیا گیا ہے وہاں پر سٹلمنٹ کا عمل شروع کیا جائے۔