|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2020

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان و خصوصا رخشان ڈویژن کے غیور عوام 25اکتوبر کے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کر کے قوم و وطن دوستی اور باشعور ہونے کا ثبوت دے۔

تمام ترقی پسند روشن خیال جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ان کی کوشش و جدوجہد ہے کہ مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور دیگر معاشی مسائل سے عوام کو ریلیف فراہم کرنا پی ڈی ایم کا جلسہ صوبائی خود مختاری کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا بلوچستان کے عوام باشعور ہیں موجودہ دور میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

موجودہ حکومت عوام کے معاشی اور معاشرتی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے حکومت نے عوام پر بدترین مہنگائی، سخت ترین بیروزگاری اور ٹیکسوں کے پہاڑ توڑ دئیے پورا ملک اس حکومت سے بیزاری کا اظہار کررہا ہے دوسری جانب بے روزگاری، کسمپرسی سے عوام کے گھروں میں ڈھیرے ڈال دیئے ہیں انہوں نے کہا ہم اپنی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کریں گے۔

پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں اصولوں پر مبنی جدوجہد ہمیشہ ہمارا شیوہ رہا ہے ہم عوام کی قومی مفادات کی ترجمان جماعت ہیں بلوچستان میں پارٹی کے پذیرائی اصولی اور قومی سیاست کی وابستگی کی وجہ ہے عوام سے 25 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔