|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2020

مستونگ: بی ایس او (پجار) کے زونل صدر ناصر بلوچ مرکزی رہنماء بابل ملک بلوچ ظفر اقبال بلوچ نثار بلوچ شکیل بلوچ نصیب بلوچ ملک مشتاق بلوچ رئیس ناصر سارنگزئی نبی بخش بلوچ ودیگر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء کی لانگ مارچ میں پیروں میں زخمات پہنچنے اور حالات خراب ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت کی طلباء کے ساتھ متعصبانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بلوچستان کے طلباء گزشتہ کئی روز سے پنجاب کے سڑکوں پر پیدل مارچ کرکے تعلیم مانگ ریے ہیں لیکن افسوس بلوچستان حکومت کی خاموشی اور صوبائی کابینہ کے وزراء کی کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے بلوچستان کے طلباء حق نہیں بلکہ بلوچستان حکومت اور انکے وزراء کی کرپشن اور انکی تنخواہوں کی کٹوتی کیلئے پیدل لانگ کررے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء پنجاب کے سڑکوں پر چالیس دن سے بھوک ہڑتال کے بعد مجبور ہوکر پیدل مارچ پر نکل گئے ہیں لیکن وفاقی حکومت خصوصآ بلوچستان صوبائی حکومت ٹھس سے مس نہیں ہوتی ہے بہاوالدین زکریہ یونیورسٹی ملتان کے طلباء کی لانگ مارچ اور اس اہم مسلے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی خاموشی انکی بدترین نااہلی اور بلوچستان کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی گھناؤنے سازش تصور ہوتی ہے۔

بلوچستان حکومت وفاق کے اتحادی ہونے کے باوجود اقدامات سے روگردانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم اور بلوچستان کے طلباء کی مستقبل کا کوئی فکر نہیں ہے انہوں نے طلباء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فوری طورپر بلوچستان کے طلباء کی مطالبات تسلیم کرنیکا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کا مقام ہے صوبائی حکومت کی بے بسی سے آج ہمارے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے بجائے اپنے سکالرشپ اور تعلیم بچانے کیلئے سڑکوں پر مارچ کررہے ہیں۔