مستونگ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اجلاس جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ سعید الرحمان فاروقی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیصل منان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر حاجی نزیر سرپرہ تحصیل سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی فنانس سیکریٹری میر غفار جان مینگل ہیومن رائٹس سیکریٹری حاجی نزر جان ابابکی۔
پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی ضلعی سیکریٹری اطلاعات آغا رحیم شاہ اقلتی ونگ کے صوبائی نائب صدر الیاس بھٹی،ڈاکٹر رفیع اللہ بی ایس او کے مرکزی جہانگیر منظور بلوچ جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی امیر عبدالوحید ربانی تحصیل نائب صدر مختیار آحمد پاکستان مسلم لیگن کے صوبائی رہنماء میر ظہور آحمد بنگلزئی ضلع مستونگ کے سوشل میڈیا صدر میر فرید بنگلزئی جے ٹی آئی کے صدر عبدالغفور سمالانی و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے گئے۔ مشترکہ اجلاس میں جلسہ عام میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے ضلعی و تحصیل عہداران اور کارکنوں کو زمہ داری سونپ دی گئی کہ وہ یونٹس کی سطح پر عوامی رابطہ مہم مزید تیز کر کے اپنی جماعتوں کی کارکنوں کو محترک کرنے کے ساتھ مختلف سماجی تنظیموں سول سوئسائٹی کے نمائندوں انجمن تاجران زمیندار ایکشن کمیٹی ٹریڈ یونین اور ہندو برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے رابطہ کر کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جائے۔
تاکہ مستونگ جو کوئٹہ سے قریب ترین ضلع ہے کہ کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقنی بنایا جا سکے۔جبکہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کل صبح بازار کے تمام دکانداروں میں پی ڈی ایم جلسہ کے پمفلٹ تقسیم کیا جائے گاجبکہ 25 اکتوبر کو صبح 11 بجے لکپاس ٹول پلازہ پر تمام جماعتوں کے ضلعی قائدین اپنے کارکنوں کے ساتھ پہنچ جائے۔تاکہ وہاں سے مستونگ کا قافلہ جلوس کی شکل میں شرکت کے لیے روانہ ہونگے۔
اس موقع پر پی ڈی ایم کے ضلعی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر کا تاریخی جلسہ عام موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ نام و نہاد حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے کہ ملک میں بیروزگاری مہنگائی لوٹ مار لاقانونیت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے پی ڈی ایم عوام کو ان ظالم حکمرانوں سے نجات دلا کر رہینگے۔
عوام کو موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے عوام کش پالیسیوں سے آگاہ کرکے ہم متحد رہ کر حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کو عوام پر مسلط کرکے عوام کو غربت مہنگائی بے روزگاری بد امنی شکار بنا دیا گیا ہے اب فیصلہ کن تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے کہا موجودہ حکومت کو رخصت کئے بغیر عوام کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کے 25 اکتوبر کو کوئٹہ کے مرکزی جلسہ عام میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔