حب: حب کے قریب موچکو رینجرزچیک پوسٹ پرمسافر کوچزمالکان کااحتجاج کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا چار گھنٹے کے بعد رینجرز حکام اورکوچ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کراچی بلوچستان شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بحال کردیا گیا۔
اتوار کے روز صبح سویرے سندھ بلوچستان کے سنگم پر حب پل کے قریب قائم موچکو رینجرز چیک پوسٹ پر مسافر کوچز مالکان کا چیکنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا جہاں کوچز مالکان نے بسیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڑی کردی جس کے بعد ٹریفک ہر قسم کی آمدورفت کے لئے معطل ہوکر رہ گیا قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تین چار گھنٹے بعد رینجرزحکام اور کوچ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کوچ مالکان نے گاڑیاں قومی شاہراہ سے ہٹا دیں جس کے بعد کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال ہوگیا۔