کوئٹہ۔ کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت تین ملزمان احتساب عدالت میں پیش احتساب عدالت نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر زوالفقار علی بلوچ, میڈیکل ٹیکنیشن، اور پروپرایٹر علی عمر انٹرپرایز فقیر حسین اور خالد بھٹی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر زوالفقار علی بلوچ اور دیگر گرفتار ملزمان پر انجکشن کی خریداری میں چالیس کروڑ روپے سے زائد کی غبن کا الزام ہے، گرفتار ملزمان کو احتساب عدالت کے جج جناب منور شاہوانی کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیاگیا۔