|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2020

گوادر: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت گوادر مستقبل کے اہم صنعتی شہرکے طورپر خطے میں ابھر رہاہے گوادر پورٹ آپریشنل ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز، سی پیک کے تحت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر اور کول پاور پراجیکٹ جیسے منصوبوں کی بدولت ترقی گوادر کی دہلیز پر دستک دے رہی ہے نوجوان خود کو ان ترقیاتی اسکیمات کے ثمرات سے مستفید کرانے کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ پر توجہ دیں َ

ان خیالات کااظہار انھوں نے پیغام پاکستان یوتھ کانفرنس کی دورہ افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا، انھوں نے کہا کہ پورٹ ہینڈلنگ اور ہیومین ریسورسز کیلئے یہاں کے ٹیکنیکل نوجوانوں کی ضرورت پڑیگی حکومت یہاں کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 64فیصدتیس سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

گوادر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیغام پاکستان یوتھ کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد یہاں کے نوجوانوں میں علم کی لگن اور امن دوستی کی علامت ہے انھوں نے کہاکہ پیغام پاکستان کا پیغام ہم سب کی ترقی گوادر کی ترقی کا پیغام ہے طلباء سے مخاطب ہوکر انھوں نے کہا کہ ہمیں ہروقت حکومتی اداروں سے گلے شکوے ہوتے تھے لیکن ہماری خوش نصیبی ہے کہ اب گوادر میں کیڈٹ کالج اورماڑہ جیسے معیاری تعلیمی ادارے اور تربیت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس کا آغاز یہاں تعلیمی ترقی کے ایک نئی منزل اور جہت کی علامت ہے ہمیں گوادر میں مکمل یونیورسٹی کی ضرورت ہے۔

لیکن وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال گوادر میں مکمل یونیورسٹی قیام کے اپنے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگی،انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنے اطراف کے سرکل پر نظر رکھنے کیلئے معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی جیسے قومی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اورماڑہ کیڈٹ کالج میں داخلوں کیلئے گوادر کے طلباء کیلئے پچاس فیصد کوٹہ مقررہے سینیٹر کہدہ بابر تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے بلوچستان کے عوام خصوصا مکران ڈویژن کے لوگوں نے گزشتہ دس سال بدامنی کے سائے میں گزارے ہیں۔

لیکن ہمارے سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور سول لوگوں کی ہم آہنگی وقربانیوں کی بدولت امن کی فضاء قائم ہوئی ہے اور اس امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ہم ہمیشہ افواج پاکستان کے اداروں کے شانہ بشانہ رہیں گے، سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ کچھ دہشت گرد ہمارے ملک کا امن وسکون متاثر کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، پشاور کے دینی مدرسے کے طلباء پر دہشت گردی نہ صرف قابل مذمت ہے۔

بلکہ انسانیت سوزہے انھوں نے کہاکہ نبی اکرم خاتم النبین ہیں ہمارا عقیدہ اور ایمان ہے کہ انکے بعد کوئی اور نبی نہیں آئیگا قرآن شریف کلام الہی ہے نبی پاک کے گستاخانہ خاکوں سے دنیا بھر کے مسلمانو ں کی دل آذاری ہوئی ہے پاکستانی عوام دیگر مذاہب کے لوگوں کے عقائد کا احترام کرتے ہیں لیکن خاتم النبین کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ہیں بلوچستان کے عوا م خصوصا اہلیان گوادر ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنا ہے تو وہ نبی پاک کے اسوہ وحسنہ کی اطاعت کرے تقریب سے بی آر ایس پی کے سی ای او نادر گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی آرایس پی بلوچستان کے اکتیس اضلاع میں کام کررہی ہے بلوچستان کے 88 ہزار غریب خاندانوں کو معاشی غربت سے نکالنے کیلئے روزگار اسکیم کے تحت فی خاندان پچاس ہزار روپے مائیکرو کریڈٹ اسکیم کے تحت فراہم کریگی تاکہ و ہ اپنے لئے روزگار کا بندوبست کرسکیں۔

انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے دیگر فلاحی تنظیموں اور گورنمنٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر ہم کام کررہے ہیں ہم نے 980بچے بچیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ کی ٹریننگ فراہم کا اہداف مقر رکررکھا ہے۔یوتھ کانفرنس کے پہلے روز مختلف علمی سماجی موضوعات پر مقررنین نے تقاریر بھی کیں، مکران ڈویژ ن سے تعلق رکھنے والے دانشور پروفیسر ز طلباء وطالبات کے علاوہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے فلاحی اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔